ای اے اور ڈائس نے آخرکار بیٹل فیلڈ 6کا ٹریلر جاری کردیا ہے ۔ جس نے گیمنگ کمیونٹی میں زبردست جوش و خروش بھر دیا ہے نظر آ رہا ہے۔ اس بار کا کیمپین پیکس آرماٹا نامی نجی فوجی گروپ پر توجہ مرکوز کرے گا، جس میں دنیا بھر کی جدید جنگ، سیاست اور نئی نسل کی تکنیکی لڑائیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
دو منٹ 6 سیکنڈز طویل ٹریلر میں نیو یارک کے بروکلین برج، برفیلی پہاڑ اور صحراؤں کے علاوہ سنیماٹک تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ کھیل کا ماحول اور ساؤنڈ ڈیزائن بالکل حقیقی جنگ کے میدان جیسا محسوس ہو رہا ہے۔
ملٹی پلیئر گیم پلے کی خالق کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 31 جولائی کی رات ایک عالمی لائیو ایونٹ میں اس کا ملٹی پلیئر ریویو ہوگا۔
ایونٹ میں ڈویلپرز براہ راست گیم کے نئے پرانے موڈز، میپس، وہیکلز اور فیچرز دکھائیں گے۔ ساتھ ہی، پلیئرز اپنے پسندیدہ اسکواڈ اور بڑی بڑی عمارتوں کے گرنے والے سنیماٹک موڈ کا ٹریلر بھی دیکھ سکیں گے۔
سیریز میں اس بار پھر سے سنگل پلیئر موڈ لوٹ آیا ہے۔ پیکس آرماٹاP کے خلاف امریکی فوج کی کارروائیوں میں سیاست، ہائی ٹیک ہتھیار اور کلاسک میدان جنگ ملیں گے۔ اس کے علاوہ ٹینک، ہیلی کاپٹر، فائٹر جیٹ اور تباہ کن ہتھیار بھی لوٹ رہے ہیں۔
امریکی گیمنگ ویب سائیت کےمطابق گیم کو اکتوبر 2025 میں ریلیز کیا جائے گا ۔ یہ گیم پیایس 5، ایکس بکس سیریز ایکس اور ایس کے علاوہ پی سی پلیٹ فارم (ایپک اسٹور اور اسٹیم )پر بھی دستیاب ہوگا