اہم ترین

ایران میں دہشتگردوں کا عدالت پر حملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

پاکستان سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، واقعے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زاہدان میں پیش آیا۔ ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایران کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد بھی مارےگئے۔

دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے مبینہ طورپر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب ایران کے مغربی صوبے آذربائیجان کے شہر سردشت کے نواحی گاؤں اغلان میں پاسدارانِ انقلاب کے اڈے پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پاکستان