بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار سنیل شیٹی کہتے ہیں کہ آج کل کی فلمیں واٹس ایپ لطیفوں کی طرح ہو گئی ہیں۔ اس میں کوئی اصلی چیز نہیں۔
بھارتی نیوز ویب سائیٹ پنک ولا کو دیئے گئے انٹرویو میں سنیل شیٹی نے کہا کہ فلم ‘ہیرا پھیری’ میں جتنے بھی نزاحیہ ڈائیلاگ ہیں وہ سب ہدایتکار پریادھرشن نے لکھے، ہم تو بس اسے ادا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کامیڈی کے نکتہ نظر سے میں نے پریادھرشن جیسا ڈائریکٹر نہیں دیکھا۔ انہیں وہ نظر آتا ہے، جو آپ کو اور مجھے سنائی یا دکھائی نہیں دیتا۔
سنیل شیٹی نے سنیما میں کامیڈی کی موجودہ حالت پر کہا کہ ہیرا پھیری کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک ایک پورا واقعہ ہے۔ میری پھٹی پڑی ہے تو پھٹی پڑی ہے۔ اس میں میں ڈائیلاگ کیا بولوں گا۔ کردار کے انداز سے یہ ڈائیلاگ مزاحیہ ہو جاتا ہے۔ آج کل کی فلمیں واٹس ایپ لطیفوں کی طرح ہو گئی ہیں۔ اس میں کوئی اصلی چیز نہیں۔
سنیل شیٹی نے پریش راول کی فلم میں انٹری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پریش راول کی واپسی سے وہ بہت پرجوش ہیں۔ فلم کے حوالے سے وہ ریلیز کے دن ہی بات کریں گے۔ کیونکہ کبھی کبھی ہماری اپنی اچھی نظر بھی لگ جاتی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ مجھے ہیرا پھیری کے شیو کے نام سے جانا جاتا ہے، سنیل شیٹی کے نام سے نہیں۔ اگر ماں ایک 8 سال کے بچے سے پوچھے کہ کیا اس نے مجھے پہچانا، تو وہ نہیں پہچانتا۔ ہیرا پھیری کا نام لینے کے بعد وہ ہنس دیتے ہیں۔