بھارتی میدیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت بھی آمنے سمانے ہوں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ کا مکمل شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم انھوں نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی تفصیل بہت جلد جاری کی جائے گی۔ فی الحال یہ بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے شروع ہوگا اور فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ہوئی ایشیائی کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں بھارت ، پاکستان اور بنگلا دیش نے سیایس صورت حال کو پس پشت رکھتے ہوئے ایشیا کپ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کا میزبان بھارت ہے، لیکن کچھ دن قبل بی سی سی آئی نے اسے نیوٹرل وینیو پر کرانے کی حامی بھرلی تھی ۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 میچ کھیلے جانے کا امکان ہے، کیونکہ یہ دونوں ہی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو پاکستان کے خلاف مقابلے کی اجازت دے دی ہے۔