آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔فخر زمان انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔فخر زمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے تھے، وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت ہے ۔ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔اس لئے وہ دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مام الحق کو انجری کے باعث باہر ہونے والے فخر زمان کی جگہ شامل کیا گیا ہے، مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد اوپنر امام الحق کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،باضابطہ اعلان پی سی بی کرے گا، امام الحق کے لیے دبئی کا ویزا جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔