میٹا نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کے دوران بھارتیوں کے 97 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں رائج قانون کے مطابق ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے آپریشن سے متعلق ماہانہ رپورٹ متعلقہ وزارت کو ارسال کرنے کا پابند ہے۔
میٹا نے فروری میں اپنے آپریشن سے متعلق رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 97 لاکھ اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے ۔
سیفٹی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ان 14 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس کے بارے میں کسی صارف نے شکایت بھی نہیں کی تھی ۔
دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 50 کروڑ کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ ایسے میں 97 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی بہت بڑا سوالیہ نشان بن چکاہے۔
واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے کہا کہ کئی سال سے واٹس ایپ مصنوعی ذہانت پر مسلسل کام کر رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہمارے ڈیٹا سائنسدان اور ماہرین مسلسل ہمارے پلیٹ فارم پر تمام صارفین کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی لوگوں کی حفاظت کے ساتھ کھیلنے والی غلط چیزوں کو روکنے کے لیے کی ہے ۔