اہم ترین

پی ایس ایل 10: اسلام آباد نے کراچی کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 10ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے ۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 128 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر ٹم سیفرٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ سعد بیگ 20، خوشدل شاہ 17، ڈیوڈ وارنر تین، جیمز ونس چار، عرفان خان پانچ اور عامر جمال سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی سات اور عباس آفریدی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان30، اعظم خان 31، کولن منرو چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز آٹھ اور محمد شہزاد صفر کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی اور عباس آفریدی نے ایک ایک اور جبکہ حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کی۔

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں نے چار، چار میچز کھیل لیے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ ناقابل شکست رہی ہے۔ جب کہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز سے میچ جیتا جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی ہے۔

پاکستان