اہم ترین

پاکستان کو ایک ماہ میں 3 ارب 39کروڑ ڈالر ز کا تجارتی خسارہ

پاکستان کو رواں برس اپریل کےمہینے میں 3 ارب 39کروڑ ڈالر ز کا تجارتی خسارہ ہوا ہے جو کہ مارچ کےمقابلے میں55 فیصد زیادہ ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق رواں برس اپریل میں 2 ارب 14 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔۔ جب کہ درآمدات پر 5ارب 53کروڑ خرچ ہوئے۔ اس طرح اپریل میں تجارتی خسارہ 3 ارب 39کروڑ ڈالر رہا۔

اپریل کےمقابلے میں مارچ میں تجارتی خسارہ 2ارب18کروڑ ڈالر تھا۔ اس طرح ایک ماہ میں تجارتی خسارے میں 55فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق اپریل 2024 میں تجارتی خسارہ ڈھائی ارب ڈالر تھا۔ اس طرح سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 36 فیصد بڑھ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 21ارب 35کروڑ ڈالر رہا جب کہ پچھلے سال اس کا حجم 19ارب 62کروڑ ڈالر تھا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ میں 26ارب 86کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ اس طرح سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 6.25فیصد اضافہ ہوا۔ جب کہ 10ماہ میں امپورٹ بل7.37فیصد بڑھ کر 48ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

پاکستان