گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں مویشیوں اور پالتو جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔
وفاقی ادارۂ شماریات نے ملک میں مختلف جانوروں اور مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق گزشتہ 1 سال میں مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملک بھر میں گدھوں کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار بڑھ کر 59 لاکھ 38 ہزار سے 60 لاکھوں 47 ہزار ہو گئی ہے۔
اسی طرح بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ۔ اور اب بھینسوں کی کُل تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی
ایک سال میں 3 لاکھ 88 ہزار بھیڑوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ اور اب ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں بکریاں 23 لاکھ 58 ہزار بڑھ کر 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو گئی
ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہوگئی ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں گھوڑوں کی تعداد میں 1 ہزار اور خچروں کی تعداد میں 3 ہزار کا اضافہ ہوا اور اب گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ہو گئی ہے۔