اہم ترین

نجی شعبے کو 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت

رواں برس حکومت کی جانب سے شوگر ملز مالکانکو ساڑھے7 لاکھ ٹنچینیکی برآمد کی اجازت دینے کے بعد اب حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام، سیکرٹریز صنعت و خوراک نے شرکت کی

اجلاس کے دوران ملک چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نجی شعبے کو 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ چینی کی درآمد کا مقصد ملکی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنانا اور قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔

اسحاق ڈار نے چینی کی بروقت درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے یوئے کہاکہ فیصلے کا مقصد ممکنہ چینی بحران سے قبل ضروری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے سفارش کی تھی کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ اس لئے نقصان سے بچنے کے لئے چینی کی برآمد کی اجازت دی جائے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کی سفارش پر 7 لاکھ 65 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی تھی۔

پاکستان