پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں گزشتہ میں 3 برسوں کے دوران براڈ بینڈ ڈیٹا استعمال میں 37.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی دستاویزات کے مطابق ٹیلی کام سبسکرائبرز 2024-25 میں 200 ملین تک پہنچ گئے ہیں جب کہ براڈبینڈ سبسکرائبرز کی تعداد تین سال میں 127.6 ملین سے بڑھ کر 150 ملین ہو گئی ہے۔
مالی سال 2022-23 میں براڈ بینڈ ڈیٹا کااستعمال 20 ہزار 235 پیٹا بائٹس تھا جو کہ 2024-25 میں 27 ہزار 897 پی بی ہو گیا۔ اس طرح ٹیلی کام سیکٹر میں ڈیٹا استعمال میں تین سال میں 37.84 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
پی ٹی اے دستایزات کے مطابق 2023-24 کے مقابلے میں ڈیٹا یوزج میں 10.96 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔
تین سال کے دوران براڈبینڈ سبسکرپشنز میں 17.55 فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد میں 8.47 فیصد اضافہ ہوا۔
تین سال میں براڈبینڈ پینیٹریشن 13.43 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ملک میں ٹیلی کام سائٹس کی تعداد 53 ہزار 581 سے بڑھ کر 57 ہزار 888 ہو گئیں۔
دوسری جانب ٹیلی کام شعبے کا ریونیو سال 2024-25 میں 803 ارب روپے رہا، جوکہ 2023-24 کے مقابلے میں 15.91 فیصد کم رہا ۔ ٹیلی کام شعبے نے قومی خزانے میں شراکت 271 ارب روپے جمع کروائے۔