اہم ترین

افغان طالبان داعش اور القاعدہ کے معاملات میں تعاون کرتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ القاعدہ اور داعش کے کچھ معاملات میں افغان طالبان امریکا سے تعاون کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نشر کئے گئے ایک انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جہاں سے انتہاپسند گروپوں کو ان کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ جب کسی ریاست میں حکمرانی کرنے والے کا پورے ملک میں مکمل کنٹرول نہ ہو تو یہ ایسے گروہوں کے لیے موقع فراہم کرتا ہے۔ آج اور 10 سال پہلے کے حالات میں فرق ہے کہ اب افغان سرزمین پر امریکی موجود نہیں ہیں جو ان گروپوں کو ہدف بنائیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان کو ان کے ملک میں داعش یا القاعدہ کے آپریشن سے متعلق بتایا گیا تو بعض معاملات میں طالبان نے تعاون کیا اور بتائی گئی معلومات کے مطابق ان طاقتوں کا پیچھا کیا۔ لیکن دوسرے معاملات میں انہوں نے اتنا زیادہ تعاون نہیں کیا۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں آج کے حالات کا موازنہ نائن الیون سے پہلے کے دور سے نہیں کریں گا، لیکن یقینی طور پر صورت حال کہیں زیادہ غیر یقینی ہے اور یہ بات صرف افغانستان تک محدود نہیں۔

پاکستان