اہم ترین

ٹرمپ کے فیصلوں سے کرپٹو مارکیٹ مایوس ، بٹ کوائن میں گراوٹ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق فیصلوں اور کچھ دیگر وجوہات کی وجہ سے امریکہ میں کرپٹو مارکیٹ پر دباؤ ہے۔ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک دن میں تقریباً ایک فیصد گر گئی۔ اس کے علاوہ بٹ کوائن اسپاٹ ای ٹی ایف میں بھی بہت زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔

اس رپورٹ کی اشاعت کے وقت بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر بٹ کوائن کی قیمت تقریباً 0.70 فیصد کم ہو کر 83 ہزار دالر کیسطح پر آ گئی۔

دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر بھی 0.06 فیصد نیچے آکر ایک ہزار 907 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ اسی طرح سولانا اور ایکس پی آر سمیت دیگر کریپٹو کرنسیوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔

ایک لاکھ ڈالر کیسطح عبور کرنے کے بعد سے بٹ کوائن کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی سے سرمایہ کار پریشان ہیں۔

امریکی حکومت ریزرو بنانے کے لیے بٹ کوائن کو ذخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تاہم، اس سے کرپٹو مارکیٹ میں مایوسی ہوئی ہے کیونکہ اس کے لیے بٹ کوائن نہیں خریدا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس طبقے کے لیے ضابطے لانے کی بھی تیاریاں ہیں۔

کرپٹو مارکیٹ میں تاجروں کی دلچسپی کم ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے کریپٹو کرنسیوں کے تجارتی حجم میں کمی آئی ہے۔ تاہم، میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری جیسے کہ امریکہ میں افراط زر میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہونا، اس مارکیٹ میں مختصر مدت میں بحالی کا باعث بن سکتا ہے۔

پاکستان