اہم ترین

جی میل کا زبردست فیچر، اب ایک جھٹکے میں ہوں گی ساری بےکار ای میل ڈیلیٹ

آپ کے جی میل ان باکس میں بھی ہر روز درجنوں بے کار میل آتے ہوں گے۔ کوئی میل 50فیصد رعایت کا تو کوئی میل آپ کے لیے خاص آفر کے حوالے سے ہوگی۔ ان میلز کی بھیڑ کے باعث اہم ای میل ہماری نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہیں۔ اب اسی ٹینشن کو ختم کرنے کے لیے جی میل ایک ایسا کمال کا فیچر لے کر آیا ہے جس سے یہ پورا مسئلہ ہی حل ہوسکتا ہے

جی میل اب ایک نیا آپشن دے رہا ہے جس کا نام مینیج سبسکرپشن ہے۔ یہ فیچر آپ کے ان باکس کو صاف ستھرا اور کام کا بنانے میں مدد کرے گا۔ اس کی مدد سے آپ ان تمام میل سبسکرپشن کو ایک جگہ دیکھ سکتے ہیں، جنہیں آپ نے کبھی نہ کبھی کہیں کلک کرکے ایکٹیو کر دیا تھا۔

اب ہر میل کھول کر ‘ان سبسکرائب’ ڈھونڈنے اور ڈھیروں سوالات کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس اس ایک بٹن پر کلک کیجیے اور دیکھیے سارے سبسکرپشن سامنے آ جائیں گے۔ جو میلز چاہیے انہیں رہنے دیجیے اور باقی کو ان سبسکرائب کرکے ہٹا دیجیے۔

آج کل ہر ویب سائٹ اور ہر ایپ ہم سے جی میل آئی ڈی مانگ لیتی ہے۔ وہیں صارفین بھی او ٹی پی آنے اور آرڈر ٹریک کر پانے کا سوچ کر ای میل ڈال دیتے ہیں۔ مگر اس کے بعد شروع ہو جاتی ہے میل کی مارا ماری۔ ہر روز صبح اٹھتے ہی25 بےکار کے میل دیکھ کر سر گھوم جاتا ہے۔

جی میل کو بھی آخرکار یہ سمجھ آ گیا کہ یہ کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جی میل نے پورے ایک سال تک اس نئے فیچر پر کام کیا اور اب اسے آہستہ آہستہ تمام صارفین کے لیے رول آؤٹ کیا جا رہا ہے۔

مینیج سبسکپرشن بٹن آپ کو جی میل ایپ اور ویب دونوں پر ملے گا۔ ان باکس کے بائیں جانب جہاں پروموشنز، سوشل اور اسپام جیسے آپشن ہوتے ہیں وہیں یہ بھی نظر آئے گا۔

اب آپ کو طے کرنا ہے کہ کون سا میل آپ کے کام کا ہے اور کون سا صرف جگہ لے رہا ہے۔ جو ضروری ہے، اسے رہنے دیجیے باقی کو ایک جھٹکے میں ہٹا دیجیے۔ اس میں آپ کو جی میل ان باکس کی صفائی کے لیے کوئی بھاری محنت نہیں کرنی پڑے گی۔ بس ایک کلک اور کام ختم!

پاکستان