اہم ترین

پاک بھارت کشیدگی: 1971 کے بعد بھارت میں شہری دفاع کیلئے جنگی مشقیں

پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے ساتھ خودساختہ کشیدگی کے دوران مودی حکومت نے مختلف ریاستوں کے شہری علاقوں میں سکیورٹی مشقیں کرنے کا حکم دیا ہے۔ 1971 کے بعد پہلی بار ہونے والی ان سیکیورٹی مشقوں کا مقصد عوام کو جنگ کی صورتحال کے لیے تیار کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سات مئی کو بھارت کے ڈھائی سو سے زیادہ شہروں میں فضائی حملے کے سائرن بجیں گے اور حملے کے وارننگ کے دوران ہی شہریوں اور طلبہ کو شہری دفاع کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ دشمن کے حملے کی صورت میں اپنے آپ کو محفوظ کر سکیں۔

ان مشقوں میں کریش بلیک آؤٹ، اہم پلانٹس اور تنصیبات کو جلد از چھپانا اور انخلا کی ریہرسل وغیرہ شامل ہے۔ ان مشقوں کا مقصد فضائی حملے کے وارننگ سسٹم کے موثر ہونے کا اندازہ لگانا اور بھارتی فضائیہ استعداد کار کا معائنہ بتایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اس طرح کی آخری مشق 1971 میں منعقد کرائی تھیں ۔ اس وقت بھی پاک بھارت جنگ ہوئی تھی۔

پاکستان