اہم ترین

ایران کی اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش، پورے مقبوضہ فلسطین میں دھماکے

ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد شروع ہونے والی لڑائی ساتویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے فوجی ٹھکانوں اور اہم مقامات پر میزائل حملے کئے جارہے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایران کی کارروائیوں کے حوالے سے صیہونی اور علاقائی میڈیا نے تل ابیب، حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے مقبوضہ فلسطین پر میزائلوں کی بارش کی تصدیق کی ہے۔

رائٹرز کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر 20 ایرانی میزائل فائر کئے ہیں۔

صیہونی میڈیا نے بھی شمالی تل ابیب کے الشارون نامی علاقے میں شدید دھماکوں اور مرکزی مقبوضہ فلسطین کے علاقے مودیعین میں وسیع آتشزدگی کی خبر دی ہے۔

آپریشن وعدہ صادق 3 کے ترجمان کرنل ایمان تاجک نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 3 کی قابل فخر گیارھویں لہر فتاح میزائلوں سے شروع ہوئی جس نے صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس کا جھوٹابھرم خاک میں ملادیا اور شرپسند صیہونیوں پر ایسی وحشت طاری ہوئی کہ ان کے ایئر ڈیفنس سسٹم آپس میں ہی ٹکرانے لگے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران میں سینٹری فیوج کی پیداوار اور اسلحے کی تیاری کے مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان