اداکارہ غنا علی کہتی ہیں کہ شوہر کی پہلی اہلیہ نے جان بوجھ کر میری کردار کشی کی حالانکہ انہیں سب کچھ 3 ماہ پہل سے ہی پتہ تھا۔
اداکارہ غنا علی نے 2021 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عمیر گلزار سے شادی کی تھی۔۔ جو پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا ۔ بعد میں عمیر گلزار نے پہلی اہلیہ کو طلاق دے دی۔
احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں غنا علی نے اپنی شادی اور شوہر کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ عمیر کی اہلیہ کو ہماری شادی سے 3 ماہ پہلے سے ہی سب کچھ معلوم تھا کہ ہم شادی کرنے ولاے ہیں۔
غنا علی نے کہا کہشادی کے بعد انسان کو ایک قسم کا تحفظ ملتا ہے، لوگ آپ کو زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شادی پر شوہر کی سابق اہلیہ اور ان کے گھر والوں نے کافی باتیں مشہور کیں ۔ جس پر انہوں نے سارا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ اب بھی ان کے گھر والوں میں سے کوئی نہ کوئی سوشل میڈیا پر کمنٹ کرتا رہتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر امیر اور کاروباری پس منظر نہیں رکھتے۔ وہ سرکاری محکمے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرتے ہیں۔
اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمیر بہت اچھے انسان ہیں۔ وہاپنی پہلی بیوی سے ہونے والی بچے کی ہر خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔ مجھ میں خاندانی رکھ رکھاؤ ان ہی کی وجہ سے آیا ہے۔