آئی فون صارفین کو اکثر بیٹری ختم ہونے کی مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق کچھ سیٹنگز کو بند کرکے بیٹری کی بیک اپ کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کے مہنگے آئی فون کی بیٹری ایک دن بھی نہیں ٹک پا رہی اور اسے بار بار چارجنگ پر لگانا پڑتا ہے، تو سمجھ لیجیے کہ غلطی کہیں نہ کہیں فون کی سیٹنگز میں چھپی ہیں۔ چاہے آپ نیا آئی فون استعمال کر رہے ہوں یا پرانا، کچھ ڈیفالٹ فیچرز آپ کے فون کی بیٹری کو چپ چاپ استعمال کررہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنے آئی فون کو دن بھر چارجنگ پر لگائے رکھتے ہیں، تو اپنے آئی فون کی کچھ سیٹنگز کو بدل کر آپ بیٹری بیک اپ کو بڑھا سکتے ہیں۔ چلیے اس طرح کی 5 سیٹنگز کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
ہوم پوڈ کو کردیں بند
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے آئی فون کی بیٹری لمبی چلے، تو ایک سیٹنگ ہے جسے آپ کو فوراً بند کر دینا چاہیے۔ یہ فیچر ان صارفین کے کام آتا ہے جو گھر یا دفتر میں ایپل کے ہوم پوڈ استعمال کرتے ہیں۔ ہوم پوڈ ایپل کے اسمارٹ اسپیکر ہوتے ہیں۔ ان ہوم پوڈ اسپیکرز کے قریب آئی فون کو لا کر انہیں آپس میں کنیکٹ اور کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
اگرچہ اس کے لیے فون کے کچھ خاص سینسرز کا استعمال مسلسل ہوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے فون کی بیٹری مسلسل خرچ ہوتی رہتی ہے۔ ایسا تب بھی ہوتا ہے جب آپ فون کا استعمال نہیں کر رہے ہوتے۔
ہوم پوڈ بند کرنے کے لئے پہلےسیٹنگ میں جائیں۔ جنرل کا آپشن دبائے، جس میں ایئر پلے کا آپشن ہوگا۔ ٹرانسفر ٹو ہوم پیڈ پر جاکر اسے بندکردیں۔
کنٹی نیوٹی کیمرا
کنٹی نیوٹی کیمرا ایک ایسا فیچر ہے جو آپ کے آئی فون کو میک کے لیے ویب کیم کی طرح استعمال کرنے دیتا ہے۔ ویسے تو یہ بہت کام کا فیچر ہے لیکن اگر آپ اس کا استعمال نہیں کرتے، تو یہ بیٹری کو بےکار میں خرچ کرتا ہے۔
اگر یہ فیچر آپ کے آئی فون میں آن ہے، تو یہ پس منظر میں میک ڈیوائس کے سگنل کو اسکین کرتا رہتا ہے، جس سے بیٹری تیزی سے ختم ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ اسے استعمال نہیں کر رہے ہیں، تو بہتر ہوگا کہ اسے بند کر دیں۔
ہوم پوڈ بند کرنے کے لئے پہلےسیٹنگ میں جائیں۔ جنرل کا آپشن دبائے، جس میں ایئر پلے اینڈ ہینڈ آف پر جاکر کنٹی نیوٹی کیمرا کا آپشن بند کردیں
ہینڈ آف
اگر آپ ایپل کا صرف ایک پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ آئی فون تو ہینڈ آف فیچر کو بھی بند کر دینا چاہیے۔
ہینڈ آف فیچر آئی فون کو میک اور آئی پیڈ جیسے Apple ڈیوائس سے جوڑ کر ایپس کو جاری رکھنے دیتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ ایک ڈیوائس پر کچھ کاپی کرکے دوسرے ایپل ڈیوائس پر پیسٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ صرف آئی فون ہی استعمال کرتے ہیں، تو اسے آف کرکے بیٹری بچانی چاہیے۔
اسے بند کرنے کے لیے آپ ہلےسیٹنگ میں جائیں۔ جنرل کا آپشن دبائیں، جس میں ایئر پلے اینڈ ہینڈ آف پر جاکر ہینڈ آف کو بندکردیں۔
ایئر پلے ریسیور
ایئر پلے ریسیور فیچر کی مدد سے آپ اپنے آئی فون سے ایئر ویژن پرو پر مواد کو اسٹریم کر سکتے ہیں لیکن بہت مہنگا ہونے کی وجہ سے نہ ہونے کے برابر لوگوں نے ہی ایئر ویژن پرو خریدا ہے۔
ایسے میں اس سیٹنگ کو آن رکھ کر فون کی بیٹری خراب کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اسے بند کرنے سے پس منظر کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔