اہم ترین

چَیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر آپ کی جگہ ’سوچے گا‘ اور ’عمل‘ بھی کرے گا

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول امریکی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے اپنے چَیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں ایک نیا اور انقلابی فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت چیٹ بوٹ اب صارفین کی جگہ مختلف نوعیت کے کام سوچ سمجھ کر سرانجام دے سکے گا۔

’اوپن اے آئی‘ نے اپنے نئے فیچر ایجنٹ موڈ سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو ایک پرامٹ دی گئی جس میں شادی کی تیاری، لباس کے انتخاب اور ہوٹل کی بکنگ جیسے انتظامات شامل تھے۔

کمپنی کے مطابق یہ قدم اوپن اے آئی کی اس کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ چَیٹ جی پی ٹی کو ایک مکمل اور جامع معاون میں تبدیل کیا جائے، یہ نیا فیچر ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جو چیٹ جی پی ٹی کا پرو، پلس یا ٹیم پلین ورژن استعمال کرتے ہیں۔

’اوپن اے آئی‘ نے کہا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اس کی رسائی کو محدود رکھا گیا ہے اور ذاتی نوعیت کے کام جیسا کہ ای میل بھیجنا، صارف کی اجازت کے بغیر انجام نہیں دیے جا سکتے۔

پاکستان