اہم ترین

کپل شرما کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم راس نہ آیا: ٹی وی چھوڑ کر بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا

دی گریٹ انڈین کپِل شو سیزن 3 ان دنوں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ناظرین کا خوب تفریح کر رہا ہے۔ کپِل شرما اور شو کی کاسٹ کئی سال سے ناظرین کو مزاح فراہم کررہی ہے۔ حالیہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ شو کے ناظرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔

اوٹی ٹی پلیڑ فارم پر دی گریٹ انڈین کپیل شو میں کپیل شرما، کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور، کیکُو شاردہ، ارچنا پورن سنگھ اور نویدوت سنگھ سدھو شامل ہیں ۔ اب تک سلمان خان، اجے دیوگن، انوپم کھیر، آدتیہ رائے کپور، گوتم گمبھیر، رشبھ پنت اور یوزوندر چہل جیسی شخصیات اس شو کی زینت بن چکی ہیں۔

ٹیلی ویژن سے او ٹی ٹی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے، کپِل شرما کے شو نے دنیا بھر کے 192 ممالک میں اپنی رسائی بڑھا لی۔ لیکن کیا یہ واقعی ہر گھر تک پہنچ پایا ہے؟ ‘دی گریٹ انڈین کپِل شو’ کا پہلے 2 سیزن تفریح سے بھرپور رہے لیکن تیسرا سیزن توقعات کے مطابق نہیں رہا۔

ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ دی گریٹ انڈین کپِل شو سیزن 3 کے پہلے 3 نیٹ فلکس کے عالمی ٹاپ 10 نان انگلش شوز میں جگہ بنا چکے ہیں، لیکن آخری دو ایپی سوڈ اس لسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کچھ ہفتے پہلے، یہ شو نیٹ فلکس کے عالمی ٹاپ 10 نان انگلش شوز میں ساتویں مقام پر تھا، لیکن اب یہ ٹاپ 10 کی لسٹ سے بھی باہر ہو گیا ہے۔

اس سیزن کے پہلے ایپی سوڈ میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان مہمان کے طور پر آئے تھے، جسے 16 لاکھ بار دیکھا گیا۔ تاہم، دوسرے ایپی سوڈ میں، جس میں میٹرو ان دنوں کے فنکار آئے تھے، ناظرین کی تعداد میں کمی آئی اور اسے مجموعی طور پر صرف 20 لاکھ بار دیکھا گیا۔

تیسری قسط میں شو کے مہمان کرکٹر گوتم گمبھیر، رشبھ پنت اور یوزوندر چہل تھے، اسے 12 لاکھ ویوز اور صرف 37 لاکھ ویوئنگ آورز کے ساتھ دیکھا گیا۔

پاکستان