حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت ایک روپیہ فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔ جس کے بعد اب ایک لیٹر پیٹرول 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپےفی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ اس طرح کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت یکم دسمبر سے مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔ 15 دسمبر کو پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا۔
اسی طرح یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔