اہم ترین

بجٹ میں وہ اصلاحات کی ہیں جو 30 سال میں نہیں ہوئیں: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایسی ٹیرف اصلاحات کی ہیں جو گذشتہ 30 سال میں کبھی نہیں کی گئیں۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے برآمدات پر مبنی معیشت کو ترجیح دینی ہے۔ سات ہزار ٹیرف لائنز میں سے چار ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کردیا گیا ہے، ایسی اصلاحات 30 سال میں پہلی بار کی گئیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ زرعی شعبے پر ایڈیشنل ٹیکس نہ لگانے پر بورڈ سے بات کی گئی، زرعی شعبے میں کوئی اضافی انکم ٹیکس نہیں لگایا گیا چھوٹے کسانوں کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنا ریلیف دیا جا سکتا ہے ہم ضرور فراہم کریں۔ وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں۔ انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس آمدنی بڑھانے پر توجہ ہے۔تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا گیا ہے تنخواہ یا پینشن کی بات ہوتو کوئی بینچ مارک ہونا چاہیے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں مہنگائی کے ساتھ اضافے کے بینچ مارک کو رکھا جاتا ہے، مہنگائی کی شرح ابھی بھی ساڑھے سات فیصد ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ وفاقی اخراجات کو کم کریں۔

پاکستان