پاکستان نے آپریشن سندور کے نام سے کی گئی بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنے آپریشن بنیان المرصوص سے دے دیا ہے۔
پاکستان نے پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ جس کانام آپریشن بنیان المرصوص رکھا گیا ہے۔ جس کا مطلب آہنی دیوار ہے۔
Operation #BunyanAlMarsous launched after dawn prayers
— Osama Bin Javaid (@osamabinjavaid) May 10, 2025
Beas — Brahomos Missile Storage Under Attack
Pathankot — Airfield Attacked
Udhampur —Airbase Attacked
All bases from which attacks on Pakistani people & mosques were carried out were targeted
..according to military source pic.twitter.com/1dK0FfGA82
بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔
پاکستان نے اپنے آپریشن کے دوران کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر ہائپر سونک میزائلوں نے ادھم پور میں ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا ہے۔ اس کی مالیت لگ بھگ 1.5 ارب ڈالر ہے۔
بنیان المرصؤص کے دوران مقبوضہ کشمیر کےعلاقے راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا ایک تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بیاس کے علاقے میں بھارت کی شان سمجھےجانے والے براہموس میزائلوں کا گودام ، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، فوجی سپلائی ڈپو ’اڑی‘ اور ادھم پور ایئربیس کو تباہ کردیاگیا ہے ۔
ان تمام کارروائیوں میں پاکستان نے بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ پاکستان نے بھارتی تنصیبات کو فتح ون سمیت اپنے سپر سونک بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ پاکستاننے ان ہی ان ہی بیسز کو ہدف بنایا ہے، جہاں سے حملے کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں حکمران پارٹی بی جےپی سمیت درجنوں بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک معاملات کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے ہیں۔