آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کا میزبان بھارت ہے اور پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو میں کھیلے گا۔
کرک انفو کے مطابق ون ڈے فارمیٹ میں ویمنز کرکٹ ٹیمز کا سب سے بڑا ایونٹ رواں برس 30 سمتبر سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان منگلوروں کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
بھارت کا پاکستان کے خلاف اہم میچ کولمبو کے غیر جانبدار مقام پریما داسا اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر کو طے ہے۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اپنی مہم کا آغاز یکم اکتوبر کو اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا، اس کے بعد وہ 8 اکتوبر کو کولمبو میں پاکستان کا سامنا کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکام کے درمیان طے پانے والے ہائبرڈ معاہدے کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم اپنے تمام میچ کولمبو میں کھیلے گی۔
پاکستان کا 2 اکتوبر کو بنگلا دیش ، 15 اکتوبر کو انگلینڈ، 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ ، 21 اکتوبر کو جنوبی افریقا اور 24 اکتوبر کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں 28 لیگ میچز ہوں گے جن کے بعد تین ناک آؤٹ میچز ہوں گے۔ پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں ہوگا – یہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی پر منحصر ہے – جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔ فائنل مقابلہ 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں منعقد ہوگا۔