بھارتی فلم نگری نے بپہت ترقی کرلی ہے۔ یہاں کامیاب اداکار اور اداکاؤں کو ملتے ہیں کروڑوں کے معاوضے ۔۔ لیکن یہ اداکار اپنی فلموں کے علاوہ کاروبار کے ذریعے بھی بھاری کمائی کرتے ہیں۔۔
بالی ووڈ ایکٹر اپنی ہر فلم کے لیے لاکھوں کروڑوں میں فیس وصول کرتے ہیں۔ لیکن یہ اداکار اپنی فلموں کے علاوہ کاروبار کے ذریعے بھی بھاری کمائی کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے ایسے ہی چند سیتھ فنکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو صرف فلموں سے نہیں بلکہ کپڑے، کھلونے اور جوتے بیچ کر بھاری رقم کماتے ہیں۔
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کے امیرترین فنکاروں کی لسٹ کی شروعات تو شاہ رخ خان سے ہی ہونی چاہیے۔ کنگ خان نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پوری دنیا کے سب سے امیر اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔ اداکاری کے بادشاہ کو کمائی کے معاملے میں بھی بادشاہت حاصل ہے ۔ وہ دنیا کے چوتھے سب سے امیر اداکار ہیں۔
اداکاری کے علاوہ شاہ رخ خان کے کئی کاروبار ہیں ۔ وہ پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ اور آئی پی ایل فرنچائز ’کولکاتا نائٹ رائیڈرز‘ کے شریک مالک ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ فلم کے منافع میں بھی اچھی خاصی حصہ داری لیتے ہیں۔
جوہی چاؤلہ
‘قیامت سے قیامت تک’ سے مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والی جوہی چاولہ کئی برسوں سے اسکرین سے دور ہیں۔ لیکن اب کاروبار کے ذریعے خوب کمائی کر رہی ہیں ۔ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ آئی پی ایل فرنچائز ’کولکاتا نائٹ رائیڈرز‘ کی شریک مالک ہیں ۔ ان کے پاس اپنا پروڈکشن ہاؤس اور ریسٹورینٹ بھی ہے۔
ہرتھیک روشن
ہرتھیک روشن بھارت میں مقبول فٹنس برانڈ ایچ آر ایکس کے مالک ہیں۔ وہ ہندی سنیما کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا اپنے والد کی کمپنی میں بھی حصہ ہے اور انہوں نے رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
سلمان خان
بالی ووڈ کے سلطان کہے جانے والے سلمان خان کے بھارت کے کئی شہروں میں ان کے ایس کے 27 کے نام سے فٹنس جم موجود ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فریش کے نام سے پرسنل کیئر پروڈکٹس بھی فروخت کرتے ہیں۔ اداکار نے کئی لگژری پراپرٹیز میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
عالیہ بھٹ
فلموں کے لیے بھاری فیس لینے والی عالیہ بھٹ نے گزشتہ چند سال میں کاروباری دنیا میں بھی قدم جما لیا ہے۔ عالیہ بھٹ اپنی ہر فلم کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے فیس چارج کرتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیٹ فلکس کی فلم ’ڈارلنگز‘ سے فلم پروڈکشن میں بھی قدم رکھا تھا۔ وہ بچوں کے کپڑے اور کھلونے بیچنے والی کمپنی ’ایڈ-مامہ‘ کی کو فاؤنڈر بھی ہیں۔