اہم ترین

ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

اسرائیل کی جارحیت کے خلاف بھرپور ساتھ دینے پر ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے اقوم سے اپیل کی ہے کہ ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج پسِ پشت ڈال دینا چاہئے اور ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔

ایرانی صدر نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ ایرانی پارلیمنٹ ارکان نے پاکستان کےحق میں نعرےبازی کی۔ ایوان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستانی عوام اورپارلیمنٹ ایران کےساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی پارلیمنٹ نےایران کےخلاف اسرائیلی اقدام کو گھناؤنا قرار دیا۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے کہا جہاں ضرورت پڑی ایران کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

پاکستان