اہم ترین

نیپالی کوہ پیما نے 30 مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ایورسٹ مین کے نام سے شہرت پانے والا 54 سالہ نیپالی کوہ پیما نے 30ویں مرتبہ دنیا کے بلند ترین پہاڑ کی چوٹی کو سر کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق کامی ریتا شیرپا کا کام ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما کی معاونت کرنا ہے۔ اس نے 30 سال قبل پہلی مرتبہ دنیا کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی سر کی تھی۔ 22 مئی کو انہوں نے یہ اعزاز 30 ویں مرتبہ اپنے نام کیا۔

کامی ریتا شیرپا کے علاوہ کوئی ایسا کوہ پیما نہیں جس نے اتنی مرتبہ 8,849 میٹر (29,000 فٹ) اونچے ماؤنٹ ایوسٹ کو سر کیا ہو۔ وہ 8,000 میٹر بلند کئی دیگر چوٹیاں بھی سر کرچکے ہیں دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ کے ٹو بھی شامل ہے۔

اپنے گزشتہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنا کام کر رہے تھے، انہوں نے ریکارڈ قائم کرنے کا کبھی نہیں سوچا تھا۔ مجھے اس ریکارڈ پر فخر ہے لیکن ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں۔ مجھے اس بات پر زیادہ خوشی ہے کہ میری چڑھائی نیپال کو دنیا میں پہنچانے میں مدد کرتی ہے۔

کامی ریتا شیرپا نے یہ اعزاز ایسے وقت اپنے نام کیا ہے جب کوہ ہمایہ کی چوٹیوں تک پہنچنے کی کوشش میں ایک سیزن میں 5 کوہ پیما مر چکے ہیں۔

پاکستان