اہم ترین

ملتان ٹیسٹ : پاکستان کو میچ بچانا مشکل ہوگیا، ویسٹ انڈیز کی جیت واضح

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ہار کے امکانات واضح ہورہے ہیں۔ اسپن پچ کے اپنے ہی جال میں قومی بیٹر بری طرح پھنس کر رہ گئے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لئے 254 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 4 وکٹ پر 76 رنز بنا لیے۔ اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے مزید 178رنز، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار ہیں ۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز شروع کی۔ کپتان بریتھ ویٹ اور میکائیل لوئیس نے انتہائی ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے 50 رنز کی بنیاد رکھی، میکائل 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے پھر عامر جنگو نے بریتھ ویٹ کے ساتھ اسکور 92 تک پہنچایا۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے لیکن اس کے ساتھ ہی اسکور بھی آگے بڑھتا رہا۔ بریتھ ویٹ کی 52 ،املاچ نے 35 اور سنکلیئر نے 28 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لئے 254 رنز کا ہدف دیا ۔

پاکستان کی بیٹنگ

ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کا خواب آنکھوںمیں سجائے کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ میدان مین اترے لیکن صرف 5 رنز دونوں ہی آؤٹ ہوگئے۔

کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2 ،2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابراعظم 31 اور کامران غلام 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کھیل کے اختتام تک سعود شکیل13 اور کاشف علی ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان