فاسٹ بولر نسیم شاہ کہتے ہیں کہ جتنا دباؤ کے بغیر کھیلتے ہیں اتنا ہی اچھا نتیجہ ملتا ہے۔ پاک بھارت مقابلے مٰں وہی کامیاب ہوگا جو زیادہ دباؤ برداشت کرے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران نسیم شاہ نے کہا کہ ہماری گزشتہ دو سیریز اچھی نہیں رہیں۔ آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔کوشش ہو گی کراچی میں اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں۔
نسیم شاہ نے کہا کہ ابھی تک ٹیم میں بھارت کے خلاف میچ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہمیں ایک میچ میں نہیں بلکہ پورے ٹورنامنٹ کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ۔ جو جتنا دباؤ برداشت کرے گا وہ جیتے گا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بڑی پرفارمنس دکھانے کے بعد توقعات بڑھ جاتی ہیں بطور ٹیم اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں، اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور بہتر پرفارم کرنےکی کوشش کرتے ہیں ۔