اہم ترین

سعود شکیل کا برا وقت: ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل چیمپئنز ٹرافی یں بھارت کے خلاف نصف سنچری بنانے کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیئے گئے۔ ان کے برے وقت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اب وہ ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔

پاکستان میں دومیسٹک سیزن جاری ہے۔ پریزیڈینٹ کپ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ سعود شکیل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا حصہ تھے۔

سعود شکیل کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا تھا لیکن اس دوران سعود شکیل سو گئے۔ اس لیے وہ مقررہ وقت تک کریز پر پہنچنے میں ناکام رہے۔ اس کے بعد سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

ٹائم آؤٹ کیا ہے؟

اب سوال یہ ہے کہ کرکٹ کے میدان میں ٹائم آؤٹ کیا ہے؟ بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد نئے بلے باز کو کریز پر پہنچنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ دراصل نئے بلے باز کو 3 منٹ میں کرکٹ کے میدان میں پہنچنا ہوتا ہے۔ اگر کسی بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد، نیا بلے باز 3 منٹ کے اندر کریز پر پہنچنے میں ناکام رہتا ہے تو مخالف ٹیم ٹائم آؤٹ کی اپیل کر سکتی ہے۔ اس کے بعد امپائر بلے باز کو ٹائم آؤٹ قرار دے سکتا ہے۔

پاکستان