قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔
پی سی بی نے محمد یوسف کو دورے کے لیے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن محمد یوسف نے ذاتی وجوہ کی بنا پر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمد یوسف نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔ ان کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی۔