بالی ووڈ میں جہاں آج کل سلمان خان کی سکندر کی چرچے ہیں لیکن اسی دوران جنوبی بھارت کی فلم ایل 2: امپوران کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔
بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کی ملیالم زبان میں بننے والی فلم ایل 2: امپوران میں مقامی فلمی صنعت کے میگا اسٹار موہن لال جلوہ گر ہوئے ہیں۔
اس کی ریلیز کے پانچ دنوں کے اندر اس نے 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ بلاک بسٹر ایکشن فلم کے بنانے والوں نے تصدیق کی ہے کہ فلم نے یہ کارنامہ پانچ دن سے بھی کم عرصے میں حاصل کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ایمپوران نے چھوا کا ریکارڈ توڑ دیا اور اس سال 200 کروڑ روپے تک پہنچنے والی سب سے تیز فلم بن گئی۔
بھارت میں فلمی صنعت سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم نے پہلے تین دنوں میں دنیا بھر میں 138 کروڑ روپے کما کر چھاوا کے ابتدائی مجموعے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اب امپوران 5 دنوں میں 200 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے جب کہ چھاوا نے سات دنوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
امپوران 27 مارچ کو سینما گھروں میں آیا اور اس کی ہدایت کاری پرتھوی راج سکومارن نے دی ہے ۔ یہ لوسیفر (2019) کا سیکوئل ہے اور اس میں ابھیمنیو سنگھ ، منجو واریر ، ٹووینو تھامس اور سورج وینجراموڈو بھی اہم کرداروں میں ہیں ۔
دوسری جانب سلمان خان کی سکندر سے متعلق ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔۔ 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم نے پہلے دو دن میں مجموعی طور پر 100کروڑ روپے کمالیے ہیں
فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ سکندر کی اب تک کی کامیابی صرف سلمان خان کے مداحوں کی مرہون منت نظر ٓرہی ہے۔ فلم کا اصل امتحان جمعرات سے شروع ہوگا جب بھارت سمیت دنیا بھر میں عید کی تعطیلات ختم ہوں گی اور معمولات زندگی بحال ہوں گے۔