اہم ترین

ٹرمپ کا ٹیرف اعلان کرپٹومارکیٹ پر بھاری پڑگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے محصولات کے اعلان کا کرپٹو مارکیٹ پر بھی بڑا اثر پڑا ہے ۔ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے سب سے بڑی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قیمت جمعرات کو تقریبا دو فیصد گر گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت فیصلوں کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کی معیشتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے وہیں کرپٹو مارکیٹ بھی اس سے شدید متاثر ہوئی ہے۔

دنیا بھر کے 100 سے زائد ملکوں کی برآمدات پر ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج بائی نانس پر بٹ کوائن کی قیمت 1.70 فیصد سے زائد 83 ہزار 642 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر کو 3.60 فیصد سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ ایک ایتھر تقریباً ایک ہزار 814 ڈالر پر آگیا۔

کارڈانو، سولانا، لیٹکوئن، اسٹیلر، پولکاڈوٹ اور چینلنک سمیت دیگر کرپٹو کرنسیوں مین بھی گراوٹ دیکھی گئی۔

ٹرمپ کے ٹیرف اعلان کے بعد کرپٹو کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریبا 1.80 فیصد کم ہوکر تقریبا 0266 ارب ڈالر ہوگئی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے کئی ممالک پر مختلف سلیبوں میں محصولات عائد کیے ہیں ۔ ٹرمپ کے محصولات کے اعلان نے بٹ کوائن میں اتار چڑھاؤ پیدا کیا ہے ۔ بٹ کوائن مضبوط ہو رہا تھا اور اس کی قیمت 88 ہزار ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی تھی لیکن اس کے بعد یہ 84 ہزار ڈالر سے بھی کم ہو گئی ہے ۔

پاکستان