اہم ترین

وسیم اکرم کی پی ایس ایل میں انٹری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پی ایس ایل میں بطور کمنٹریٹر انٹری دے دی۔اس سے قبل وہ کراچی کنگز کی منیجمنٹ کے ساتھ منسلک رہے تھے۔

پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیش 11 اپریل سے شروع ہورہا ہے۔ کراچی، لاہور، ملتان اور پنڈی میں کھیلے جانے والے اس ایونٹ کے لئے کمینٹریٹرز کا اعلان کردیا گیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے۔کمنٹری پینل میں الیسٹر کک کے علاوہ مارک نکولس ڈومینک کارک۔، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہر خان بھی کمنٹری کریں گے۔

دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ ، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان، عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔یہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل کمنٹری میں ڈیبیو ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی۔ اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید ، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں ۔ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہونگی۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹیٹرز کے طور پر موجودگی سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئے گا۔

ابھی تک جیکولین یا ان کی ٹیم کی جانب سے اپنی والدہ کی موت کی اطلاع کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان