اہم ترین

ترکیہ میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کئی یورپی ملک بھی متاثر

ترکیہ کے سب سے بڑے اہم ترین شہر استنبول میں 6.2 شدت سے زلزلہ آیا ہے۔

ترکیہ کے محکمہ آفات و ہنگامی حالات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:49 پر آیا ۔ زلزلے کا مرکز استنبول کی تحصیل سیلیوری میں تھا ۔

جھٹکے استنبول اور اس کے قریبی اضلاع میں شدت سے محسوس کئے گئے ہیں۔ عوام خوف و ہراس میں عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی زلزلے کے چند ہی منٹوں بعد دوپہر ایک بج کر 2 منٹ پر ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت 4.9 تھی۔ اس کا مرکز بحیرہ مارمرہ کے ساحل کے قریب بویوک چیکمے جے کے علاقے میں تھا۔

ترکیہ کے محکمہ آفات و ہنگامی حالات نے کہا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم تمام متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متحرک ہیں۔ نقصان کا جائزہ لینے اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان