اسرائیل اور ایران کے درمیان 13 جون سے جاری جنگ میں ایک دوسرے پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی ایجنسیوں کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں ایک نیوکلیئرسائٹ اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
خرم آباد میں بھی اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد شہید ہوئے ہیں۔
مارے گئے۔
ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 3 اسپتالوں پر میزائل برسائے ہیں، جس سے دو ہیلتھ ورکرز اور ایک بچہ شہید جب کہ 3 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا ۔
دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور ساحلی شہر حیفہ سمیت دیگر کئی اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
اس کے علاوہ ایران کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اسرائیل کے ایجنٹوں ، سہولت کاروں اور جاسوسوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کررہی ہے۔ صوبہ قم کی انٹیلیجنس اور سکیورٹی پولیس کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلق کے شبہے میں 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد ان افراد کو ’اسرائیلی خفیہ اداروں سے مبینہ روابط، عوام میں ذہنی اشتعال پیدا کرنے، اسرائیل کی حمایت اور صوبے کے حساس مقامات کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے‘ کے الزامات کے تحت شناخت کر کے حراست میں لیا گیا۔