اہم ترین

بعض عناصر دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بعض علاقائی عناصر دہشت گردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دو روز قبل انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کی تھی ۔

اسمقالات کے دوران انہوں نے پاک بھارت جنگ خطے کی صورت حال اور ایران اسرائیل جنگ کے ھوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سینئر اسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندہ اداروں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا ملک رہا ہے، پاکستان نے انسانی و معاشی دونوں حوالوں سے بھاری قیمت چکائی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پر مبنی سیکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔بعض علاقائی عناصر دہشت گردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان