اہم ترین

ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے جواب میں سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

دنیا بھر میں اس وقت ٹرمپ کی ٹیرف پاییسی کی وجہ سے بھونچال آیا ہوا ہے۔ اس پالیسی نے چینی اور امریکا کے درمیان ایک نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔ اس کے اثرات سوشل میڈیا پر بھی پڑ رہے ہیں۔

دو روز قبل ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ملکوں پر ٹیرف 90 روز کے لئے معطل کردیا لیکن چین پر مزید 20 فیصد ٹیرف بڑھا دیا ہے۔ جس کے بعد اب چینی مصنوعات پر امریکی ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہوگئی ہے۔

چین کے لوگ سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے امریکا کے ٹیرف کا جواب دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے کئی میمز وائرل ہورہی ہیں۔ جن میں امریکا کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

ایک وائرل میم میں ایک امریکی شہری کو دکھایا گیا ہے، جو آہستہ آہستہ فیکٹری میں کام کر رہا ہے۔ اس طرح کے کئی میمز کے ذریعے چین امریکہ کا مذاق بنا رہا ہے۔

اسی طرح کیپٹن امریکا ایک فیکٹری میں کپڑے سی رہا ہے۔ ہلک جوتے کی فیکٹری میں کام کر رہا ہے ۔ بیٹ مین فون اسمبل کر رہا ہے اور اسپائیڈر مین مزدوری کر رہا ہے۔

ان میمز کے ذریعے یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹیرف کے بعد امریکی کمپنیاں چین کی جگہ اپنے ہی ملک میں سامان بنا رہی ہیں۔ لیکن ان کے پاس ہنر مند لوگ نہیں ہیں۔ ایسے میں سپر ہیرو کام پر لگے ہوئے ہیں۔ جو فیکٹریاں بند ہو گئی تھیں انہیں پھر شروع کیا گیا ہے۔ جہاں مزدور کے طور پر امریکہ کے مشہور مووی سپر ہیرو کام کر رہے ہیں۔

پاکستان