اہم ترین

اے آئی کا کمال : پریانکا چوپڑا بس کنڈکٹر تو عالیہ بھٹ بیچ رہی ہیں پانی پوری

بالی ووڈ کے مشہور شخصیات اپنی عیش و عشرت کی زندگی اور فیشن کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن اگر یہی بالی ووڈ کے ستارے عام انسان ہوتے اور سادہ سا کوئی کام کرتے تو کیسے نظر آتے؟ اس حوالے سے اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، اسے دیکھ کر آپ بھی کہیں گے کہ مصنوعی ذہانت کی بات ہی کچھ اور ہے۔

انسٹاگرام پر ٹائنی ٹون ٹیونز نامی پیج پر بالی ووڈ سیلیبریٹیز کی اے آئی جنریٹڈ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بالی ووڈ سیلیبریٹیز اگر عام انسان ہوتے تو کیسے نظر آتے اور کیا کرتے۔

اس ویڈیو کے شروع میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ گلی میں پانی پوری بیچتی نظر آ رہی ہیں، تو وہیں پریانکا چوپڑا بس میں ٹکٹ کلیکٹر کا کام کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ سلمان خان فٹنس ٹرینر بن گئے ہیں، تو شاہ رخ خان رکشا ڈرائیور بنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اور سوشل میدیا صارف اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے شاہ رخ خان کے لئے انصاف کی دہائی کرڈالی۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ پریانکا چوپڑا سب سے بہترین لگ رہی ہیں، ان کی آنکھوں میں درد جھلک رہا ہے۔ تو ایک صارف نے لکھا کہ صرف عالیہ بھٹ ہی اچھی لگ رہی ہیں۔ عالیہ کے ایک اور مداح نے لکھا کہ اگر عالیہ پانی پوری بیچیں گی تو وہ دن بھر پانی پوری کھا سکتے ہیں۔

پاکستان