اہم ترین

سینیٹ چیئرمین اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزارت پارلیمانی امور نے 6 جون کو سینیٹ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

بجٹ میں چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کے اہم رہنما بھی تنقید کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسے مالی فحاشی قرار دیا تھا ۔ اس سے قبل خواجہ سعد رفیق اور مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات بھی ناگواری کا اظہار کر چکے۔

پارٹی میں تنقید کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر اور چیرمین سینٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔ رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعظم سپیکر اور چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔

پاکستان