اہم ترین

اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتے پرانی لاش گھر سے برآمد

کراچی میں ٹی وی کی سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتے پرانی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔۔

اپنی شاندار اداکاری اور مقبول ڈراموں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے مقبول سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

نجی ٹی وی چینلز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے گلشن اقبال میں ایک رہائشی عمارت کے رہائشیوں سے پولیس کو ایک فلیٹ سے تعفن پھیلنے کی اطلاع دی۔

پولیس فلیٹ میں داخل ہوئی تو وہاں ایک لاش ملی جو کچھ دن پرانی تھی۔ لاش کی شناخت معروف سینئر اداکارہ عائشہ خان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، وہ گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔ اداکارہ عائشہ خان کا لواحقین کی جانب سے اجازات ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ جس سے ان کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

عائشہ خان 1948 میں پیدا ہوئیں اور کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا، انہوں نے 1964 میں اداکاری کا آغاز کیا، وہ اداکارہ خالدہ ریاست (مرحومہ) کی بڑی بہن تھیں۔

پاکستان