مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف بے قصور تھا , اسے جان بوجھ کر سزائیں دی گئی اور سزائیں دینے والے جج ایک ایک کرکے رخصت ہوگئے
جلسہ عام سے خطاب کے دوران نواز شریف نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے میں آپکے لیے وہ کچھ کروں جس کی آپ مجھ سے توقع کرتے ہیں۔ الحمدللہ اللہ کا شکر ہے کہ آج میں سرخرو ہوں , آپ بھی جانتے ہیں کہ نوازشریف بے قصور تھا , اسے جان بوجھ کر سزائیں دی گئی اور سزائیں دینے والے جج ایک ایک کرکے رخصت ہوگئے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ نواز شریف تھا تو گھروں میں سکون تھا، خاندان سکون کی زندگی گزار رہے تھے، مہنگائی کا کوئی نام و نشان نہیں تھا , پیٹرول , آٹا , گھی , چاول اور روٹی سستی تھی۔ 4 روپے کی روٹی آج 20 روپے کی ہوچکی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پھر سے اس ملک کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کریں گے۔ خوشحالی کو واپس لانا ہے , آپکے گھروں کو بسانا ہے، اپنے ملک کو اوپر اٹھانا اور سبز پاسپورٹ کی عزت کروانا ہے اور پاکستان کو ایک خوددار ملک بنانا ہے۔