پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائٹڈ نے ایکس پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گلوکاری کررہے ہیں۔۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔
کرکٹ کے میدان میں اپنی فاسٹ بولنگ سے بلے بازوں ہپر دھاک بٹھانے والے نسیم شاہ میدان کے باہر کافی شوخ واقع ہوئے ہیں۔ کبھی وہ بھارتی اداکاری اروشی روٹیلا سے متعلق تبصرہ کرتے ہیں تو کبھی گلوکاری کا شوق پورا کرتے ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کرکٹ شائقین کے لیے نسیم شاہ کے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ریکارڈ کیا گیا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
The wait is over! Turn up the volume 🔊
— Islamabad United (@IsbUnited) February 15, 2024
Kali Kali Zulfon Ke FT @iNaseemShah on his birthday 🥳#UnitedWeWin #RedHotSquad🦁 #HBLPSL9 @point_backward pic.twitter.com/nvjy5N7et7
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ نے پوڈ کاسٹ کے دوران مائیکرو فون ٹیسٹ کرتے ہوئے گانا شروع کر دیا، لیکن جب انہوں نے ہیڈ فون ہٹا کر اپنی آواز سنی تو وہ خود بھی حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
نسیم اپنی اصل آواز سن کر کہتے ہیں کہ میری آواز راحت فتح علی خان سے بدل کر چاہت فتح علی خان ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد یونائٹڈ نے نسیم شاہ کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک اور پوسٹ کی جس میں لکھا کہ میدان کے اندر اور باہر ایک حقیقی شیرو، آپ کا جذبہ اور لگن ہم سب کو متاثر کرتا ہے۔ یہ فاسٹ بولنگ، اہم جیت اور ٹیم کی فتوحات کا یہ ایک اور سال ہے۔