اہم ترین

امریکی پولیس اپنے ہیڈ کوارٹر کے چرسی چوہوں سے پریشان

امریکا کے شہر نیو اورلینز کی پولیس اپنے ہیڈ کوارٹر میں موجود نشئی چوہوں سے پریشان ہے۔

فرانسیسی ویب سائیٹ فرانس 24 کے مطابق امریکا کے شہر اورلینز کی پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں ضبط کی گئی منشیات مسلسل غائب ہورہی ہے۔ پولیس اسے روک نہیں پارہی ۔

منشیات چوری کا یہ کام کوئی پولیس اہلکار یا افسر نہیں بلکہ عمارت میں موجود چوہے کررہے ہیں۔ جو دہائیوں سے یہاں آباد ہیں۔

شہر کی پولیس چیف این کرک پیٹرک نے رواں ہفتے سٹی کونسل کے اجلاس میں ساری تفصیلات بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے ضبط کی جانے والی منشیات چوہے کھارہے ہیں۔ عمارات میں سارے چوہے نشئی ہوچکے ہیں۔

این کرک پیٹرک نے کہا چوہوں کا مسئلہ یہ صرف پولیس ہیڈ کوارٹر کا نہیں بلکہ انہوں نے پوری ریاست میں نام میں دم کررکھا ہے۔ اس کی وجہ گندگی ہے ۔ شہر میں صفائی کے انتظامات پر مامور عملہ تمغے کا مستحق ہے جو ان گندے چوہوں کے خاتمے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔

1968 میں تعمیر کئے گئے پولیس ہیڈ کوارٹر میں چوہوں اور لال بیگ کا راج دہائیوں سے ہے۔ وہاں کی پولیس برسوں سے ایک نئے ہیڈ کوارٹر کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

4 لاکھ لوگوں کی آبادی والا یہ شہر رات گئے تک ہلے گلے کے علاوہ سابق ​​ہسپانوی اور فرانسیسی کالونی کے طور پر اپنی الگ تاریخ کے لیے جانا جاتا ہے۔

پاکستان