اہم ترین

چیمپیئنز ٹرافی کی تیاری: پاکستان 21 سال بعد سہ ملکی کرکٹ سیریز کا میزبان بنے گا

پاکستان 21 برسوں بعد آئندہ سال سہہ ملکی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فروری 2025 میں پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ اس بات کا فیصلہ دبئی میں تینوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے ایک ملاقات میں کیا۔۔

محسن نقوی کی جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے چئیرمین راجر ووس اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ لاسن نائیڈو سے ہوئی ملاقات میں مجوزہ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی۔

سہ ملکی ٹورنامنٹ پاکستان میں آئندہ برس ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے تناظر میں شیڈول کی گئی ہے۔ اس سے تینوں ٹیموں کو میگا ایونٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں آخری مرتبہ اکتوبر 2004 میں سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے نے حصہ لیا تھا۔

پاکستان