ریلز کے دور میں لوگ سوشل میڈیا پر چند لائکس اور شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ آج کل کچھ لوگ خطرناک جانور پالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ ان جنگلی جانوروں کے ساتھ تصویریں بنواتے بھی نظر آتے ہیں۔ ایسے حالات میں کئی بار دل دہلا دینے والے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔
انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون شیر کے ساتھ فوٹو شوٹ کراتی نظر آرہی ہے لیکن اگلے ہی لمحے شیر غصے میں آجاتا ہے۔ ویڈیو میں خاتون شیر کو پرا کرنے کی کوشش کرتی ہہے جو شیر کو بالکل بھی اچھی نہیں لگتی۔
عورت کی اس حرکت پر شیر غصے میں آکر اپنا سر موڑتا ہے اور زور سے دھاڑتا ہے جسے سن کر عورت سہم جاتی ہے ۔ شیر کے خراب موڈ کو درست کرنے کے لیے ٹرینر مداخلت کرتا ہے اور اسے پرسکون کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
چند سیکنڈ کے بعد شیر پھر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے۔ جس کے بعد عورت ایک بار پھر شیر کے ساتھ ویڈیو بناتی ہے۔ لیکن اس بات عورت کی ۤنکھوں میں کوف نمایا طور پر نظر آتاہے۔
اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر Nechaeva Olga نامی اکاؤنٹ نے شیئر کیا ہے جسے بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے۔
صارفین ویڈیو پر مختلف رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی یہ پاگل پن کس درجے کا ہے؟ دوسرے صارف نے لکھا، کم از کم جانور کو تو چھوڑ دو، تیسرے صارف نے لکھا، اپنے احمقانہ کام کے لیے جانوروں کو ہراساں نہ کریں۔