انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے دورے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کے دورے کجا آغاز امریکا کے شہر نیویارک کی مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے کیا گیا۔ اس موقع پر عمارت کو ورلڈ کپ تھیم کے نیلے اور گلابی رنگوں میں روشن کیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر کرس گیل اور امریکی بولر علی خان سے مشترکہ طور پر ٹرافی ٹور کی رونمائی کی۔
ٹور کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت دینا ہے۔ اس دوران ٹرافی کو دنیا کے 15 ممالک کے مختلف اسٹیڈیمز اور عمارات میں لے جایا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق ٹرافی کو 18 سے 23 مارچ تک نیویارک، ڈیلس اور ہوسٹن لے ییایا جائے گا جہاں سے اسے ویسٹ انڈیز بھیجا جائے گا۔
رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز پہلی مشترکہ طور پر کررہے ہیں ۔
پہلی بار کرکٹ کا کوئی میگا ایونٹ امریکا میں منعقد ہورہا ہے۔ امریکا کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 12 میچز کھیلے جائیں گے ۔ جس میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا بھی شامل ہے۔