بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی سبکدوش شریک سربراہ میلنڈا فرنچ گیٹس کا کہنا ہے کہ خواتین کو باختیار بنانے ، خاندانوں کے استحکام اور تولیدی حقوق کی حمایت کرنے والی تنظیموں کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے آئندہ دو برسوں کے دوران ایک ارب ڈالر کا عطیہ کریں گی۔
بل گیٹس کی سابق اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس کا امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں آرٹیکل شائع ہوا ہے ۔ آرٹیکل کا یو آر لنک ایکس پر شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ آج وہ اپنی سماجی خدمت کے اگلے باب کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔
آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے کئی برسوں تک عالمی برادری میں مانع حمل اشیا تک خواتین کی رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے، لیکن اب وہ اپنے گھر (امریکا) میں خواتین کے تولیدی حقوق کے لئے کام کرنے کی شدید ضرورت محسوس کررہی ہوں۔
میلنڈا فرنچ نے کہا کہ ترقی کے دشمن پیسوں کی لالچ میں خواتین کے حقوق کے لیے لڑنے والی تنظیموں کو دفاعی انداز میں لانے کا سنگین جرم کرتے ہیں۔
میلنڈا فرنچ گیٹس اور بل گیٹس 27 برس رشتہ ازواج سے منسلک رہے تھے، 2012 مٰں انہوں نے طلاق کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم اس کے بعد بھی وہ رواں برس تک دونوں کی مشترکہ سماجی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئر کے عہدے پر ہیں۔انہوں نے 7 جون کو اس عہدے دے سبکدوش ہونے کا اعلان کررکھا ہے۔
بل گیٹس کی سابق اہلیہ خواتین اور خاندانوں کی ترقی کے لئے 12 ارب ڈالر کا سرمایہ اپنے پاس رکھیں گی۔ ان کا ماننا ہے کہ معاشیات، سماجی کاموں اور طرز حکمرانی پر کئی دہائیوں کی تحقیق یہ واضح کرتی ہے کہ خواتین اور بچیوں پر سرمایہ کاری سے سب کو فائدہ ہوتا ہے۔