اہم ترین

مرزا پور کے ببلو پنڈت کا فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب سیریز مرزا پور میں ببلو پنڈت اور فلم 12ویں پاس میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور وکرانت میسی نے فلم انڈسٹری سے ریتائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

گزشتہ سال ودھو ونود چوپڑا کی فلم 12 ویں فیل سے شہرت پانے والے وکرانت نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے ساتھ وکرانت نے یہ بھی بتایا کہ وہ آخری بار 2025 میں اسکرین پر نظر آنے والے ہیں ۔

وکرانت نے اپنی پوسٹ میں لکھا ، “نمستے ، پچھلے کچھ سال اور اس سے پہلے کا وقت شاندار رہا ہے ۔ میں آپ سب کی حمایت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ لیکن جیسے جیسے میں آگے بڑھا ، مجھے احساس ہوا کہ یہ ایک شوہر ، باپ اور بیٹے کے طور پر گھر جانے کا وقت ہے۔ اس لیے بطور اداکار 2025 میں ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے ۔ جب تک صحیح وقت نہ آئے ۔ ایک بار پھر شکریہ ۔ میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا ۔”

فلموں میں ڈیبیو کرنے سے پہلے وکرانت میسی ٹی وی پر بھی بڑی ہٹ رہی ہیں ۔ وکرانت نے 2013 میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا کی لُٹیرا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ، چھپاک ، حسین دلربا ، پھر آئی حسین دلربا ، سیکٹر 36 اور 12 ویں فیل جیسی کئی فلموں میں نظر آئے ہیں ۔

فلموں کی دنیا میں اسٹارڈم تک ان کا سفر ابھی شروع ہی ہوا تھا کہ اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے ان کے مداحوں کو بہت مایوس کیا ہے ۔ تاہم ، یہ بھی قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ آیا یہ وکرانت کا عوامی اسٹنٹ ہے یا ان کی آنے والی فلم زیرو سے دوبارہ شروع کرنے کی پی آر حکمت عملی ؟

پاکستان