اہم ترین

فتنہ الخوارج کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آ گیا ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والی ’سازشوں‘ میں ’خوارجی ہاتھ‘ ہے اور جن ممالک سے انہیں مدد مل رہی ہے، ان کا پاکستان کو علم ہے۔

اسلام آباد میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ایجنڈااس ہی وقت شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، جب ہم مل کر نہا صرف چاروں صوبوں، وفاق، گلگت بلتستان اور کشمیر میں امن و امان کو بہتر کریں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فتنہ الخوارج کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سب سے اہم ہے اور مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ یہاں بیٹھے تمام ارکان کی یہی سوچ ہے۔ وہ اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتے کہ کس طریقے سے دوبارہ اس فتنے نے سر اٹھایا ہے، صوبے مل کر وفاق کے ساتھ اور دفاعی ادارے مل کر ایسا پلان بنائیں، جس سے پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کا تعلق ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سے باہر بیٹھے دوست نما دشمن اور باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا کر نے والے ملک دشمن ایجنٹس ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں، وہ حقائق مسخ کر رہے ہیں۔ صوبے اور وفاق سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان